واشنگٹن: پاکستان کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن بننے کی امید
- 06, جون , 2024
نیوزٹوڈے: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی آج سلامتی کونسل (یو این ایس سی) کے پانچ غیر مستقل ارکان کا تقرر کرے گی۔ پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن بننے کے لیے پر امید ہےپاکستان جمعرات کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے غیرمستقل رکن کے طور پر آٹھویں مدت کے لیے منتخب ہو سکتا ہے جب کہ دیگر چار اراکین اگلے دو سال کے لیے خدمات انجام دیں گے۔
پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں خدمات انجام دیں۔سلامتی کونسل 15 ممالک پر مشتمل ہے جس میں 5 مستقل ارکان اور 10 غیر مستقل ارکان شامل ہیں، غیر مستقل ارکان کا انتخاب جنرل اسمبلی دو سال کی مدت کے لیے کرتی ہے۔
پاکستان کو سلامتی کونسل کی رکنیت کے لیے 53 رکنی ایشیائی گروپ سے منظوری مل گئی ہے۔ انتخابات کے بعد پاکستان خطے میں امن و سلامتی برقرار رکھنے، فلسطین اور کشمیریوں کے حق پر توجہ دے گا۔
پاکستان افغانستان کی بہتری پر بھی توجہ دے گا، افریقہ میں سیکیورٹی چیلنجز کے مساوی حل کو فروغ دے گا۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کی غیرمستقل رکنیت کے حوالے سے بیان میں اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ پاکستان فوجی تعاون میں حصہ ڈالنے والے ممالک میں سے ایک ہے۔
تبصرے