مودی کی 8 جون کی تقریب حلف برداری ملتوی، نئی تاریخ کا اعلان
- 06, جون , 2024
نیوز ٹوڈے : بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی بطور وزیر اعظم 8 جون کو ہونے والی تقریب حلف برداری ملتوی کر دی گئی ہے۔گزشتہ روز بھارتی میڈیا کے ذریعے خبر آئی تھی کہ عام انتخابات میں بی جے پی کے 24 جماعتی اتحاد این ڈی اے کی کامیابی کے بعد نریندر مودی نے وزارت عظمیٰ سے استعفیٰ دے دیا ہے اور وہ تیسری مدت کے لیے 8 جون کو وزارت عظمیٰ میں واپس آجائیں گے۔
الیکشن کمیشن آف انڈیا کے جاری کردہ انتخابی نتائج کے مطابق نریندر مودی کی بی جے پی اور اس کی اتحادی جماعتوں نے 293 نشستیں حاصل کی ہیں جن میں سے 240 نشستیں بی جے پی کی ہیں۔
دوسری جانب کانگریس کے اتحاد 'انڈیا' نے بھی 234 نشستیں حاصل کی ہیں جب کہ بھارتی آئین کے مطابق حکومت بنانے کے لیے 272 نشستیں درکار ہیں۔
گزشتہ روز بی جے پی ہیڈکوارٹر میں منعقدہ این ڈی اے اتحاد کی میٹنگ میں نریندر مودی کو تیسری بار وزیر اعظم نامزد کیا گیا جسے حلیفوں نے تحریری طور پر منظور کر لیا۔اب بھارتی میڈیا کے ذریعے یہ خبر سامنے آئی ہے کہ نریندر مودی کی 8 جون کو ہونے والی تقریب حلف برداری منسوخ کر دی گئی ہے اور اب نریندر مودی 9 جون کو حلف اٹھائیں گے۔
تبصرے