غزہ کے اسکول پر صیہونی فوج کے حملے پر ملالہ یوسف زئی کا رد عمل
- 07, جون , 2024
نیوز ٹوڈے : اسرائیل کےغزہ کے اسکول پر حملے سے ملالہ یوسف زئی بھی بول اٹھی - (نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی) نے صیہونی فوج کے غزہ کے ایک اسکول پر حملے پر کہا ہے کہ 'اسکولوں پر کبھی حملہ نہیں کرنا چاہیے- سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے اکاؤنٹ میں ملالہ نےلکھا کہ 'اسرائیلی فوج نے پھر ایک اسکول پر حملہ کیا ہے جس میں ہزاروں فلسطینی پناہ گزین تھے - ملالہ یوسف زئی نے غزہ میں اسرائیلی جارحیت کو بند کروانے کا مطالبہ کرتے ہوۓ کہا کہ ہم سےغزہ میں معصوم لوگوں کی جانوں کا مزید ضیاع برداشت نہیں ہوتا-
ملالہ یوسف زئی نے یہ پیغام اسرائیلی فوج کے غزہ کے نصیرت کیمپ میں بنے اسکول میں پناہ گزین فلسطینیوں پر حملے کے بعد جاری کیا - اسکول پر صیہونی فوج کے حملے سے 40 بے گھر افراد شہید ہو گئے تھے - فلسطین کے خبر رساں ادارے "وفا" کا کہنا ہے کہ صیہونی فوج نے اقوام متحدہ کے ادارہ انروا کے ایک اسکول پر بھی حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں اسکول میں پناہ گزین خواتین اور بچوں سمیت 40 فلسطینی شہید ہو گۓ اور بے شمار زخمی ہوگۓ -
تبصرے