روس نے چین کے ساتھ تعلقات بڑھانے کیلیے ڈٰیپ فیک ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کر دیا

روس اور چین

نیوز ٹوڈے :   روس اور چین کے درمیان عوامی رابطہ بڑھانے کیلیے روسی لڑکیوں کے منہ سے چینی مردوں کی تعریفوں سے ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دیا جا رہا ہے - روس کے یوکرین پر حملہ آور ہونے کے بعد سے روس کے متعدد ملکوں کے ساتھ تعلقات میں نئی جہت آئی ہے - ایک طرف تو روس جنگ میں ایران اور شمالی کوریا سے ہتھیار خرید رہا ہے - وہیں دوسری جانب مغربی ممالک کی جانب سے لگائی گئی پابندیوں کے بعد چین روسی تیل کا سب سے بڑا خریدار بن گیا ہے - ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق (ولادیمیر پیوٹن) کے پانچویں مرتبہ صدارتی عہدے پر فائز ہونے کے بعد ان کا زیادہ تر انحصار چین پر ہوگا -اسی لیے چین کے ساتھ تعلقات بڑھانے کیلیے ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے -

آج کل سوشل میڈیا پر ایسی روسی لڑکیوں کی ویڈیوز بڑی تیزی کے ساتھ سامنے آ رہی ہیں جو کہ روسی مردوں کو تنقید کا نشانہ بنا رہی ہیں اور چینی مردوں کی تعریفیں کر رہی ہیں - یہ لڑکیاں روسی مردوں کو شرابی اور سست قرار دیتے ہوۓ چینی مردوں کو چست و چالاک اور ہر وقت چاق وچوبند رہنے والے قرار دیتے ہوے ان سے شادی کی خواہشات کا اظہار کرتی نظر آتی ہیں - یہ لڑکیاں چینی ثقافت اور ٹیکنالوجی میں ان کی ترقی کی تعریفیں بھی کرتی ہیں - لیکن در اصل یہ حقیقت نہیں ہے بلکہ یہ ویڈیوز ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کا کارنامہ ہے جو مصنوعی ذہانت کے حامل ٹولز کی مدد سے تیار کی جاتی ہیں - بھارتی نیوز ایجنسی کے مطابق یہ تمام ویڈیوز پراپیگنڈے کیلیے سوشل میڈیا پر وائرل کی جا رہی ہیں -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+