مغربی ملک اس غلط فہمی میں نہ رہیں کہ روس ایٹمی ہتھیار استعمال نہیں کرے گا (پیوٹن) کا بیان

ولادیمیر پیوٹن

نیوز ٹوڈے :  ملکی سلامتی کو درپیش خطرے پر کوئی بھی ہتھیار استعمال کرنے سے دریغ نہیں کریں گے ولادیمیر پیوٹن نے دی دھمکی - روسی صدر (ولادیمیر پیوٹن) ے کہا ہے کہ مغربی ملک اس غلط فہمی میں نہ رہیں کہ ہم نیو کلیئر ہتھیار کسی صورت استعمال نہیں کریں گے - انہوں نے کہا کہ 'نیوکلیئر معاہدے میں واضح ہے کہ ملکی سلامتی اور خود مختاری کو لاحق خطرے کے وقت روس نیوکلیئر ہتھیاروں کا استعمال کر سکتا ہے' یہ بات روسی صدر نے غیر ملکی صحافیوں کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوۓ کہی -

روس کے صدر نے مزید کہا کہ اگر جنگ ختم کروانی ہے تو مغربی ممالک کو چاہیے کہ وہ یوکرین کو ہتھیار سپلائی کرنا بند کریں - اور امن کی راہ میں رکاوٹ نہ بنیں ۔ ایک سوال کے جواب میں صدر نے کہا کہ نیٹو ملک یوکرین جنگ میں شامل ہیں اور نشانہ بھی بن رہے ہیں - روس اپنے دفاع کیلیے ان علاقوں کوہتھیار سپلائی کرے گا جہاں سے یوکرین کو ہتھیار پہنچانے والے علاقوں کو نشانہ بنایا جا سکے -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+