دنیا کا سب سے بڑا شاپنگ مال اب مزید توسیع کے لیے تیار

بڑا شاپنگ مال

نیوز ٹوڈے :     دبئی تیزی سے ترقی کر رہا ہے اور وہاں کا تعمیراتی شعبہ ریکارڈ قائم کرنا پسند کرتا ہے۔دنیا کی بلند ترین عمارت کا گھر ہونے کے علاوہ، اس شہر میں دنیا کا سب سے بڑا شاپنگ مال بھی ہے، جو مزید پھیلنے کے لیے تیار ہے۔

دبئی مال ایک شاپنگ سینٹر ہے جو 1.2 ملین مربع فٹ پر پھیلا ہوا ہے اور اس وقت اس میں مزید 240 دکانیں اور ہوٹل شامل کیے جا رہے ہیں۔اس مرکز میں دنیا کا سب سے بڑا مال ایکویریم، ایک ڈیجیٹل آرٹ میوزیم، 150 ملین سال پرانا ڈائنوسار کا ڈھانچہ، 26 اسکرین والا سینما اور بہت کچھ بھی ہے۔

لیکن اب دبئی میں سیاحوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو مزید سہولیات فراہم کرنے کے لیے اسے مزید بڑھایا جا رہا ہے۔تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ اس تعمیراتی منصوبے پر کام کب شروع ہوگا۔اس منصوبے پر 40 ملین ڈالر سے زائد خرچ ہوں گے۔اس سے قبل دبئی میں ایئرکنڈیشنڈ ہائی وے بنانے کا منصوبہ بھی سامنے آیا تھا۔

فروری 2023 میں اس منصوبے کی تفصیلات سامنے آئیں جس کے مطابق یہ شاہراہ 58 میل لمبی چھت کے ساتھ ہوگی اور اسے دی لوپ کہا جائے گا۔بنیادی طور پر یہ شاہراہ سائیکل سواروں یا پیدل چلنے والوں کے لیے ہو گی۔

کمپنی کے مطابق اس منصوبے کا مقصد پیدل یا سائیکل کے ذریعے دبئی میں کسی بھی جگہ تک رسائی کی سہولت فراہم کرنا ہے۔ہائی وے دبئی کے گرد چکر لگائے گی اور گاڑیوں سے پاک گرین کوریڈور ہو گی تاکہ لوگ پیدل یا سائیکل کے ذریعے شہر کی سیر کر سکیں۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+