اچھی خبر! آٹے کی قیمتیں کم کر دی گئیں

آٹے کی قیمتوں میں کمی

نیوز ٹوڈے :   کراچی کے شہریوں کے لیے آٹے کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی جس کا اطلاق آج سے ہو گا۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق فائن آٹے کی خوردہ قیمت میں 25 روپے فی کلو کمی کی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی باضابطہ ایکس مل قیمت 92 روپے فی کلو کر دی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق فائن آٹے کی ہول سیل قیمت 95 روپے جبکہ پرچون قیمت 100 روپے فی کلو مقرر کی گئی۔ اسی طرح آٹے کی خوردہ قیمت 8 روپے فی کلو کمی کے بعد 115 روپے فی کلو مقرر کی گئی۔

اس کے علاوہ اڑھائی آٹے کی پرچون قیمت میں 3 روپے فی کلو کمی کر کے ایکس مل قیمت 88 روپے اور ہول سیل قیمت 91 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔دوسری جانب کمشنر کراچی سید حسن علی نقوی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 100 گرام چپاتی کی قیمت 12 روپے جبکہ 120 گرام تندوری نان کی قیمت 16 روپے مقرر کی گئی ہے۔

کمشنر کراچی نے 140 سے 150 گرام تندوری نان کی قیمت 20 روپے اور 180 گرام تندوری نان کی قیمت 25 روپے مقرر کی۔رواں سال مارچ میں کراچی میں آٹا سستا فروخت کرنے پر بھی پابندی عائد کی گئی تھی جب کہ کمشنر کراچی کی ٹیم نے جوڑیا بازار میں ایک دکاندار پر جرمانہ بھی عائد کیا تھا۔

تھوک فروشوں نے جرمانے کے خلاف احتجاج کیا اور ہڑتال کی دھمکی دی۔چیئرمین ہول سیل گروسرز عبدالرؤف نے کہا کہ کمشنر کی ٹیم نے سستا آٹا فروخت کرنے پر جرمانہ کیا، آٹے کی سرکاری قیمت 123 ہے، ہم اسے 115 میں فروخت کر رہے تھے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+