امریکا کے ہاتھوں شکست، پاک بھارت میچ کے ٹکٹ کی قیمت کم کردی گئی
- 07, جون , 2024
نیوز ٹوڈے : پاکستان کی امریکا سے شکست کے بعد پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کی قیمت میں 50 فیصد کمی ہوئی ہے۔ کل تک پاک بھارت میچ کے ٹکٹ بلیک ہو رہے تھے لیکن آج ان کا کوئی خریدار نہیں۔ پاکستانی شائقین امریکہ کے ہاتھوں شکست پر دکھ اور مایوسی کا اظہار کر رہے ہیں۔
شائقین کپتان بابر اعظم سمیت ٹیم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ وہ صرف پیسے کے لیے کھیلتے ہیں ملک کے لیے نہیں۔ کچھ شائقین نے پاکستان کرکٹ بورڈ میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی تقرری کو قبضہ گروپ قرار دیا۔ شائقین کا کہنا ہے کہ محسن نقوی نے پاکستان میں کرکٹ کا بیڑا غرق کر دیا ہے۔ بطور چیئرمین انہیں ایسی غیر متوازن ٹیم کا انتخاب نہیں کرنا چاہیے تھا۔
تبصرے