ایشین والی بال کپ: پاکستان نے ویتنام کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا

ایشین مینز والی بال کپ

نیوز ٹوڈے :  ایشین مینز والی بال کپ میں پاکستان نے ویتنام کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔بحرین کے شہر عیسیٰ ٹاؤن میں جاری ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں پاکستان اور ویت نام کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا، پاکستان پہلا سیٹ 25، 19 سے ہار گیا، دوسرے سیٹ میں پاکستان نے کم بیک کرتے ہوئے 27، 25 سے کامیابی حاصل کی۔

تیسرا سیٹ بھی پاکستان کے نام رہا جس میں اس نے 25، 23 سے کامیابی حاصل کی، چوتھا سیٹ ویتنام نے 25، 21 سے جیت کر مقابلہ برابر کر دیا تاہم پانچویں اور آخری سیٹ میں پاکستان نے 15 کے سکور سے کامیابی حاصل کی۔  فائنل میں جگہ بنائی۔

کوارٹر فائنل میں میزبان بحرین کو شکست دینے کے بعد ہفتہ کو پاکستان سیمی فائنل میں جنوبی کوریا سے ٹکرائے گا۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+