اسرائیلی فوج کا 4 یرغمالی رہا کروانے کا دعوٰی
- 10, جون , 2024
نیوزٹوڈے : صیہونی فوج کے (نصیرات کیمپ آپریشن) کے دوران امریکی شہری سمیت 3 اسرائیلی یرغمالی ہلاک ہو گۓ - فلسطین کی مزاحمتی جماعت حماس نے بیان دیا ہے کہ 'وسطی غزہ میں صیہونی فوج کے اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کیلیے کیے گۓ آپریشن میں 3 اسرائیلی شہری ہلاک ہو گئے جن میں ایک امریکی شہری بھی شامل ہے'-عرب میڈٰیا کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج نے نصیرات کیمپ آپریشن کے دوران 4 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کروایا تھا - اس آپریشن کے دوران صیہونی فوج نے وحشیانہ بمباری سے 274 فلسطینیوں کو شہید کر دیا -
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق القسام بریگیڈز کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی حکومت کیلیے یرغمالیوں کی قسمت کے بارے میں فیصلہ کرنے میں بہت تھوڑ اوقت رہ گیا ہے - ایپلی گیشن ٹیلیگرام پر القسام بریگیڈ کی طرف سے جاری کی گئ ایک ویڈیو میں حماس نے کہا ہے کہ اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی تب تک ممکن نہیں جب تک ہمارے قیدی رہا نہیں ہوتے - ایک دن پہلے صیہونی فوج نے نصیرات کیمپ کے آپریشن کے دوران 4 اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کا دعوٰی کیا تھا - اور کہا تھا کہ چاروں اسرائیلی شہری صحت مند ہیں اور ان کے طبی معائنے کیلیے انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے - دوسری طرف حماس کے سربراہ نے اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی پر تبصرہ کرتے ہوۓ کہا کہ 8 ماہ بعد 4 قیدیوں کی رہائی صیہونی فوج کی کامیابی نہیں بلکہ ناکامی ہے -
تبصرے