غزہ میں جاری جارحیت پر کولمبین صدر نے اسرائیل کو کوئلے کی سپلائی بند کر دی

کوئلے کی سپلائی

نیوز ٹوڈے :  غزہ میں معصوم فلسطینیوں کے قتل عام کی وجہ سے کولمبیا نے اسرائیل کو کوئلہ دینا بند کر دیا - عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کولمبیا کےصدر (گسٹاووپیٹرو) نے ہفتے کے دن اعلان کیا ہے کہ 'کولمبیا حکومت اسرائیل کو کوئلہ سپلائی کرنا بند کر دے گی' - کولمبیا کے صدر نے کہا کہ 'اسرائیل کو کوئلے کی سپلائی اس وقت تک بند رکھی جاۓ گی جب تک اسرائیلی فوج غزہ پر اپنی بربریت ختم نہیں کر دیتی' - کولمبین حکام کے مطابق اسرائیل کو کوئلے کی فراہمی بند کرنے کا کام چند دن میں باضابطہ طور پر شروع کر دیا جاۓ گا -

امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے پچھلے سال کے شروع کے 8 مہینوں میں 320 ملین ڈالر کی مالیت کا کوئلہ کولمبیا سے لیا تھا - اسرائیل اپنی کوئلے کی ضرورت کا 50 فیصد حصہ کولمبیا سے پورا کرتا ہے - اس سے پہلے گسٹاوو پیٹرو نے غزہ میں اسرائیلی فوج کے مظالم پر اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان بھی کیا تھا - کولمبین صدر غزہ میں صیہونی فوج کی کارروائیوں کی وجہ سے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے سخت مخالف ہیں - انہوں نے عالمی عدالت انصاف میں اسرائیل کے خلاف پیش کی گئی درخواست میں فریق بننے کی درخواست بھی کی ہے -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+