فلسطینی صدر نے سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا

فلسطین کے صدر

نیوز ٹوڈے :   فلسطینی صدر نے غزہ میں جاری اسرائیلی حیوانیت پر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا - فلسطین کے صدر (محمود عباس) نے غزہ میں صیہونی فوج کے ہاتھوں معصوم فلسطینیوں کے بے دریغ قتل پر سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس کا مطالبہ کیا ہے - فسلطینی صدر محمود عباس نے ہفتے کے دن نصیرات کیمپ پر کی جانے والی اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری کے بعد سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس پر زور دیا ہے -

ایران نے بھی نصیرات کیمپ پر صیہونی فوج کے وحشیانہ حملے کی مذمت کرتے ہوۓ کہا ہے کہ 'غزہ میں اسرائیلی فوج کے خوفناک جرائم کی وجہ عالمی برادری کی بے عملی ہے- ایران نے کہا کہ 8 مہینوں سے غزہ پر جاری اسرائیلی جارحیت پر اقوم متحدہ کی سلامتی کونسل بالکل خاموش ہے - یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ (جوزف بوریل) نے بھی وسطی غزہ میں فلسطینیوں کے قتل عام کی شدید مذمت کی ہے ـ لندن میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف کیے گۓ بڑے احتجاجی مظاہرے میں دوسرے شہروں سے بھی ہزاروں افراد نے شرکت کی -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+