سعودی حکومت کی کارروائی ، بغیر پرمنٹ حج پر آۓ 153000 افراد کو مکہ مکرمہ سے نکال دیا
- 10, جون , 2024
نیوز ٹوڈے : حج پرمنٹ کے بغیر حج کیلیے آنے والے ایک لاکھ ترپن ہزار افراد کو سعودیہ سے نکال دیا گیا - سعودی حکام نے حج پرمنٹ حاصل کیے بغیر حج پر آنے والے ایک لاکھ ترپن ہزار افراد کو مکہ مکرمہ سے زبردستی نکال دیا - مکہ میں حج کی سیکیورٹی پر مامور فورسز کے کمانڈوز کی طرف سے حج کے دوران سیکیورٹی کے انتظامات کے بارے میں بریفنگ دی گئی - یہ بریفنگ سعودی وزیر داخلہ کے دفتر میں دی گئی ۔ میڈیا سے بات چیت کے دوران حج کی سیکیورٹی پر مامور فورسز کے کمانڈوز نے کہا کہ 'ہمارا پہلا کام حاجیوں کا تحفظ اور ان کی سلامتی کو یقینی بنانا ہے-
انہوں نے کہا کہ بغیر پرمنٹ کے حج کیلیے آنے والے افراد کو روکنا اور مکہ کے داخلی راستوں پر سخت حفاظتی انتظامات کرتے ہوۓ ایسے افراد کو مکہ داخل ہونے سے روکنا ہماری ذمہ داری ہے - انہوں نے کہا کہ حج اور حاجیوں کی حفاظت ہی ہماری ریڈلائن ہے- انہوں نے بتایا کہ قوانین کی خلاف ورزی کی متحمل 97000 گاڑیوں کو واپس بھیج دیا گیا ہے ـ اس کے علاوہ وزٹ ویزا پر حج کیلیے آنے والے 153000 افراد کو بھی مکہ مکرمہ سے نکال دیا گیا ہے-
تبصرے