عدن کے نزدیک بحری جہاز پر حوثی گروپ کے میزائل حملے سے آگ بھڑک اٹھی

بحری جہاز پر میزائل حملے

نیوز ٹوڈے :  عدن کے جنوب مغرب میں میزائل حملے سے بحری جہاز میں آگ لگ گئی - برطانیہ کی (میری ٹائم ٹریڈ آپریشن اتھارٹی) نے اتوار کے دن بیان دیا کہ اس کو یمن میں عدن سے 70 ناٹیکل میل جنوب مغرب کی طرف ایک میزائل حملے سے بحری جہاز میں آگ بھڑک اٹھنے سے مطلع کیا گیا ہے -جبکہ اس سے چند گھنٹے پہلے برطانوی میری ٹائم سیکیورٹی ایمبرے نے بتایا تھا کہ یمن میں عدن سے 83 ناٹیکل میل کے فاصلے پر بحیری جہاز پر میزائل حملے سے لگنے والی آگ کو بجھا دیا گیا ہے - ایمبرے سیکیورٹی کمپنی کے مطابق آگ لگے جہاز پر ارد گرد موجود چھوٹی کشتیوں پر سوار افراد نے فائرنگ بھی کی -

برطانیہ کی میری ٹائم حفاظتی ایجنسی "یو کے ایم ٹی او" نے بحری جہاز پر ہوۓ حملے کی تصدیق کرتے ہوۓ باقی بحری جہازوں کو محتاط رہنے کہ تلقین کی ہے - اتھارٹی کے مطابق حکام اس واقعہ کے تحقیقات میں مصروف ہیں ـ میری ٹائم ایجنسی کے مطابق حوثی گروہ غزہ کے فسلطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلے پچھلے کئی ماہ سے اپنی علاقائی سمندری حدودمیں بحری جہازوں کو نشانہ بنا رہا ہے - حوثی باغی اب تک بحیرہ احمر اور بحیرہ عرب میں 100 سے زائد بحری جہازوں کو نشانہ بنا چکے ہیں -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+