یورپی انتخابات میں شکست کے بعد فرانس کے صدر نے قبل از وقت انتخابات کا اعلان کر دیا۔

ایمانوئل میکرون

نیوز ٹوڈے :    فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے یورپی انتخابات میں دائیں بازو کے رہنما کے ہاتھوں حکمران اتحاد کی شکست کے بعد ملک میں قبل از وقت انتخابات کا اعلان کیا۔یورپی انتخابات میں انتہائی دائیں بازو کی جماعت نیشنل ریلی پارٹی نے بڑی کامیابی حاصل کی ہے، فرانسیسی صدر کا کہنا تھا کہ یورپی پارلیمنٹ کے انتخابات کے نتائج کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

ایمینوئل میکرون نے اعلان کیا ہے کہ ایوان زیریں کے انتخابات 30 جون کو ہوں گے جبکہ دوسرا مرحلہ 7 جولائی کو ہوگا۔صدر میکرون نے کہا کہ یورپ میں دائیں بازو کی جماعتوں کا اثر بڑھ رہا ہے جسے وہ پیچھے بیٹھ کر نہیں دیکھ سکتے۔ فرانس کو ہم آہنگی سے آگے بڑھنے کے لیے واضح اکثریت کی ضرورت ہے۔

ایگزٹ پولز کے مطابق یورپی پارلیمنٹ کے انتخابات میں نیشنل ریلی پارٹی نے 32 فیصد ووٹ حاصل کیے جو کہ میکرون کی پارٹی کے 15 فیصد ووٹوں سے دوگنا ہے جب کہ سوشلسٹوں کو 14 فیصد ووٹ ملے۔

یورپی انتخابات میں نیشنل ریلی پارٹی نے امیگریشن، جرائم اور معاشی بحران کو اہم ایشو بنایا۔ نیشنل ریلی پارٹی کی قیادت 28 سالہ اردن بارڈیلا کر رہے ہیں۔ نیشنل ریلی پارٹی کے رہنما لاپین نے کہا کہ اگر فرانسیسی عوام ان پر اعتماد کرتے ہیں تو وہ قیادت سنبھالنے کے لیے تیار ہیں۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+