پاکستان میں5 جی لانچ کا پہلا مرحلہ شروع

پاکستان میں 5جی کے آغاز

نیوزٹوڈے :  پاکستان میں 5G کے آغاز کا پہلا مرحلہ شروع ہو گیا ہے، پی ٹی اے نے بین الاقوامی کنسلٹنٹ کی خدمات کے لیے ٹی او آر جاری کر دیا ہے اور اظہار دلچسپی کی دعوت دی ہے۔

بین الاقوامی کنسلٹنٹ صنعت اور ٹیلی کام آپریٹرز کے ساتھ مشاورت سے پاکستان میں 5G کے آغاز کے لیے ایک رپورٹ تیار کرے گا۔ کنسلٹنٹ کے فرائض میں بین الاقوامی معیار کے مطابق سپیکٹرم کے اجراء کا طریقہ کار تیار کرنا، روپے اور ڈالر میں سپیکٹرم فی میگا ہرٹز کی قیمت کا تعین کرنا اور سپیکٹرم کی نیلامی کے لیے آسان ادائیگی کا منصوبہ ترتیب دینا شامل ہے۔

بین الاقوامی کنسلٹنٹ سپیکٹرم کی نیلامی کے لیے پی ٹی اے کو پالیسی سفارشات دیں گے، حکومت ان سفارشات کی روشنی میں 5 جی سپیکٹرم کی نیلامی کرے گی۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+