نریندر مودی نے مسلسل تیسری بار وزیر اعظم کے عہدے کا حلف لیا

نریندر مودی

نیوزٹوڈے :  نو منتخب بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے مسلسل تیسری بار وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

اتوار کو بھارتی صدر دروپدی مرمو نے ایوان صدر میں منعقدہ تقریب حلف برداری میں نومنتخب وزیراعظم نریندر مودی سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔تقریب حلف برداری میں نومنتخب اراکین اسمبلی اور مہمانوں نے شرکت کی۔

اس کے علاوہ بنگلہ دیش، سری لنکا، مالدیپ، ماریشس سمیت کئی ممالک کے سربراہان نے بھی تقریب حلف برداری میں شرکت کی۔یاد رہے کہ نریندر مودی سابق بھارتی رہنما جواہر لعل نہرو کے بعد دوسرے بھارتی وزیراعظم ہیں جو تیسری مدت کے لیے اقتدار سنبھالیں گے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+