واٹس ایپ بزنس ایپ کے لیے کچھ نئے اے آئی فیچرز متعارف

واٹس ایپ بزنس ایپ

نیوز ٹوڈے :  میٹا نے واٹس ایپ بزنس ایپ کے لیے مصنوعی ذہانت (AI) ٹیکنالوجی پر مبنی کچھ نئے فیچرز متعارف کرائے ہیں۔مارک زکربرگ نے واٹس ایپ بزنس کے لیے ان نئے فیچرز کا اعلان برازیل میں میٹا کانفرنس کے دوران کیا۔انہوں نے اس موقع پر کہا کہ میٹا کی جانب سے اے آئی ایجنٹس تیار کیے جا رہے ہیں تاکہ کاروباریوں کو واٹس ایپ پر صارفین کے ساتھ بات چیت کرنے میں مدد ملے۔

انہوں نے کہا، "ہم مختلف مقاصد کے لیے AI معاونین کے ساتھ ساتھ متعدد AI ایجنٹس تیار کرنا چاہتے ہیں۔"بعد ازاں میٹا کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا کہ واٹس ایپ بزنس صارفین فیس بک اور انسٹاگرام اشتہارات بنانے کے لیے AI کا استعمال کر سکیں گے جس پر صارفین WhatsApp پر کسی بھی کاروبار کے ساتھ چیٹ کرنے کے لیے کلک کر سکتے ہیں۔کمپنی کے مطابق، وہ AI کسٹمر سپورٹ کی بھی جانچ کر رہی ہے جو خود بخود صارفین کے سوالات کا جواب دے سکتی ہے۔

یہ فیچر بھارت اور سنگاپور میں آزمایا جا رہا ہے اور جلد ہی اسے برازیل میں متعارف کرایا جائے گا۔میٹا نے یہ بھی بتایا کہ AI پیغامات میں لیبلز ہوں گے جو صارفین کو بتاتے ہیں کہ وہ AI بوٹ سے بات کر رہے ہیں نہ کہ انسان سے۔

WhatsApp MetaVerify کو بھی بزنس ایپ کا حصہ بنا رہا ہے جس کے ذریعے کاروبار اپنے اکاؤنٹس کی تصدیق کر سکیں گے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+