سائنسدانوں نے مریخ پر ایک پراسرار گڑھا دریافت کیا ہے

پراسرار گڑھا

نیوز ٹوڈے :  سائنسدانوں نے مریخ کی سطح پر ایک پراسرار گڑھا دریافت کیا ہے اور اس کے اندر کیا ہو سکتا ہے اس کا کوئی اندازہ نہیں ہے۔

لیکن سائنس دانوں کا خیال ہے کہ مستقبل میں مریخ پر پہنچنے والے انسان تابکاری سے بچنے کے لیے اس گڑھے کے اندر پناہ لے سکیں گے۔اگر مریخ زمین یا چاند کی طرح ہوتا، تو امکان ہے کہ گڑھے کی سطح کے نیچے خشک لاوا سرنگیں ہوں گی جو انسانوں کے لیے پناہ گاہ کا کام کر سکتی ہیں۔

اس گڑھے کی تصویر مریخ پر ناسا کے Mars Reconnaissance Orbiter نے لی تھی۔یہ گڑھا مریخ کے ایک علاقے میں واقع ہے جسے ارشیا مونس کہتے ہیں، اس کے نیچے ایک غیر فعال آتش فشاں چھپا ہوا ہے۔

واضح رہے کہ مریخ پر کئی ماحولیاتی خطرات موجود ہیں جو انسانی زندگی کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں۔مریخ کی لاوے کی سرنگیں اب بھی ایک معمہ ہیں اور سائنسدانوں کا خیال ہے کہ ایسی کئی سرنگیں ہیں۔لیکن یہ بھی ممکن ہے کہ یہ سرنگ نہیں بلکہ گڑھا ہو۔

سائنسدانوں کے مطابق یہ گڑھا 178 میٹر گہرا ہو سکتا ہے۔مستقبل کے روبوٹک مشن گڑھے کو تلاش کریں گے اور اس کے رازوں سے پردہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+