ڈپریشن جیسی عام بیماری سے بچنے کا آسان اور مزیدار طریقہ
- 10, جون , 2024
نیوز ٹوڈے : ڈپریشن ایک ذہنی بیماری ہے جو موجودہ دور میں بہت تیزی سے پھیل رہی ہے اور یہ لوگوں کی زندگیوں کو منفی انداز میں بدل دیتی ہے۔ڈپریشن ایک پیچیدہ ذہنی بیماری ہے جس میں مبتلا افراد اکثر افسردہ رہتے ہیں اور ہر وقت بے بس محسوس کر سکتے ہیں۔
ہر کوئی اداسی یا صدمے کی وجہ سے زندگی کے کسی نہ کسی موڑ پر ڈپریشن کی علامات کا تجربہ کرتا ہے۔ڈپریشن صرف 'دماغ' تک محدود بیماری نہیں ہے بلکہ اس کے نتیجے میں جسم پر بھی اثر پڑتا ہے۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق دنیا بھر میں ڈپریشن کے کیسز کی شرح میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
لیکن اچھی بات یہ ہے کہ پھل کھانے کی عادت سے آپ خود کو اس بیماری سے بچا سکتے ہیں۔کنسنگٹن یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ زیادہ پھل کھانے سے ڈپریشن کا خطرہ کافی حد تک کم کیا جا سکتا ہے۔اس تحقیق میں 6 براعظموں کے 7000 سے زیادہ افراد کے ڈیٹا کا جائزہ لیا گیا۔
یہ تمام افراد ڈپریشن سے محفوظ رہے اور محققین نے ان کی غذائی عادات کے دماغی صحت پر اثرات کا جائزہ لیا۔ ان افراد کی صحت کی 9 سال تک نگرانی کی گئی اور معلوم ہوا کہ پھلوں کا زیادہ استعمال اور ڈپریشن کا خطرہ میں کمی کے درمیان ایک تعلق ہے
تاہم سبزیوں کے زیادہ استعمال سے ڈپریشن کے خطرے میں کوئی خاص کمی نہیں ہوتی۔ محققین کے مطابق اس کی ایک ممکنہ وجہ یہ ہے کہ سبزیاں پکا کر کھائی جاتی ہیں جس سے ان کی غذائیت متاثر ہوتی ہے جب کہ پھل کچے کھائے جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پھلوں کا زیادہ استعمال ڈپریشن سے بچنے میں مدد دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پھلوں میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس، غذائی ریشہ اور وٹامنز دماغی صحت کو فائدہ پہنچاتے ہیں جبکہ ورم اور آکسیڈیٹیو تناؤ کو کم کرتے ہیں۔
محققین کے مطابق یہ جاننے کے لیے مزید تحقیق کی ضرورت ہے کہ کون سے پھل اور سبزیاں ڈپریشن سے بچا سکتی ہیں۔
خاص خبریں
-
بنگلہ دیش نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا
-
صائم ایوب کو ضائع نہ کیا جائے، ان کا ٹیم میں ہونا ضروری ہے، شعیب ملک
-
سو سالہ بوڑھے اور 102 سالہ خاتون نے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا
-
چیمپئنز ٹرافی: پاکستان کی جانب سے ہائبرڈ ماڈل کو مسترد کرنے کے بعد بھارتی نشریاتی ادارے نے آئی سی سی کو خبردار کر دیا
تازہ ترین
-
بنگلہ دیش نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا
-
صائم ایوب کو ضائع نہ کیا جائے، ان کا ٹیم میں ہونا ضروری ہے، شعیب ملک
-
سو سالہ بوڑھے اور 102 سالہ خاتون نے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا
-
چیمپئنز ٹرافی: پاکستان کی جانب سے ہائبرڈ ماڈل کو مسترد کرنے کے بعد بھارتی نشریاتی ادارے نے آئی سی سی کو خبردار کر دیا
تبصرے