’ چٹ پٹی افغانی بوٹی ‘ بنائیں اور دسترخوان کی رونق بڑھائیں

چٹ پٹی افغانی بوٹی

نیوز ٹوڈے :  عید الاضحی کےدن  گوشت سے بنی پکوان دسترخوان کی زینت بنتی ہیں اور ان لذیذ پکوانوں کو دیکھ کر ہر ایک کا دل  للچا اٹھتا ہے۔

اگر ہم کسی مزیدار کھانے کے بارے میں بھی سوچیں تو یقیناً باربی کیو ہمارے ذہن میں سب سے اوپر ہوتا ہے، یہی وجہ ہے کہ عیدالاضحیٰ پر باربی کیو فوڈ کی مانگ خود بخود بڑھ جاتی ہے۔

 اگر آپ بھی عید الاضحی کے مینو سے پریشان ہیں تو اس عید الفطر کی افغانی بوٹی کو آزمائیں۔

اجزاء:
گائے کا گوشت: 600 گرام

پیاز: 2 درمیانہ

لہسن کا پیسٹ: آدھا چائے کا چمچ

ادرک کا پیسٹ: آدھا

کچا پپیتا: دو چمچ

نمک: حسب ضرورت

ترکیب
ایک دیگچی میں ململ کا کپڑا رکھیں اور اس میں 2 درمیانی پیاز نچوڑ لیں، اب ململ کے کپڑے کو نچوڑ لیں اور پیاز کا رس پیالے میں جمع کریں۔

 پیاز کے رس میں اچھی طرح سے دُھلا ہوا اور باریک کٹا ہوا گوشت ڈال کر اچھی طرح مکس کریں، اب اس میں آدھا چمچ لہسن، آدھا چمچ ادرک کا پیسٹ، 2 چمچ کچے پپیتے کا پیسٹ، ڈیڑھ چمچ نمک یا حسبِ ضرورت شامل کریں۔ 4 سے 6 گھنٹے یا رات بھر سیٹ ہونے دیں۔

جب آپ کھانا پکانا چاہیں تو اس وقت چکنائی کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے بنا لیں اور اس میں جڑی بوٹیوں کے مصالحے ملا کر کچھ دیر کے لیے رکھ دیں، اس میں تھوڑا سا تیل ڈال دیں۔

انگاروں کو جلا کر اب گوشت کے دو ٹکڑے اور چربی کا ایک ٹکڑا سیخوں پر ڈال دیں، اب سیخوں کے دونوں طرف ایک سے ڈیڑھ چائے کا چمچ تکہ مسالہ چھڑکیں، تھوڑا سا تیل لگا کر کوئلوں پر پکائیں، اگر آپ چاہیں، آپ اسے تندور میں بھی گرم کر سکتے ہیں۔

تیار ہونے پر سیخوں سے نکال کر ہری مرچ اور ہرے دھنیے کی چٹنی کے ساتھ کھائیں۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+