سلامتی کونسل نے جنگ بندی کیلیے پیش کی گئی امریکی تجاویز کو منظور کر لیا

سلامتی کونسل

نیوز ٹوڈے :  سلامتی کونسل نے غزہ میں جنگ بندی کیلیے تجویز کی گئی امریکی شرائط کے حق میں قرارداد منظور کر لی - سلامتی کونسل میں اس قرارداد کے حق میں 14 ووٹ آئے جبکہ سلامتی کونسل کے ایک رکن نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا - امریکہ کے صدر (جوبائیڈن) نے جنگ بندی کی تجاویز کا مسودہ منظو ر کیا تھا ـ روس نے جنگ بندی کیلیے سلامتی کونسل میں کرائی گئی اس ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا - اس قرار داد کو سلامتی کونسل میں پیش کرنے سے قبل امریکہ اور سلامتی کونسل کے رکن دوسرے ممالک کے درمیان 6 دن تک ان تجاویز پر بات چیت جاری رہی جس کے بعد امریکہ نے اس مسودہ کو حتمی شکل دیتے ہوۓ منظوری کیلیے سلامتی کونسل میں پیش کیا -

قرارداد کے مطابق اسرائیل اس قرارداد میں پیش کی گئی تجاویز منظور کر چکا ہے ـ قرارداد میں حماس سے کہا گیا ہے کہ وہ بھی اس قرارداد کو منظور کر ے اور جلد از جلد دونوں فریق اس قرارداد کی شرائط پر عمل پیرا ہوں - قرارداد کے مطابق 'دونوں فرہق آپس میں بات چیت کریں گے اور اس دوران جنگ بند رہے گی- حماس نے بھی جنگ بندی کیلیے سلامتی کونسل کی منظور کردہ قرارداد کا خیر مقدم کیا ہے - بین الاقومی میڈیا کے مطابق حماس کا کہنا ہے کہ 'وہ اس قرارداد پر عمل کیلیے ثالثوں کے ساتھ تعاون کرنے کیلیے تیار ہے'-

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+