ورلڈ فوڈ پروگرام نے امریکی بندرگاہ سے غزہ کو امدادی سامان کی ترسیل روک دی

ورلڈ فوڈ پروگرام

نیوز ٹوڈے :  اقوام متحدہ کے ادارہ (ورلڈ فوڈ پروگرام) نے غزہ کے سمندر میں عارضی طور پر قائم کردہ امریکی بندرگاہ کے راستے غزہ کو امداد کی فراہمی معطل کر دی ہے - ورلڈ فوڈ پروگرام کے ڈائریکٹر کی طرف سے امدادی سرگرمیاں روکنے کا اعلان کیا گیا ہے -غزہ کے سمندر میں موجود اس عارضی امریکی بندرگاہ سے اسرائیلی فوج نے یرغمالیوں کی رہائی کییلے آپریشن کیا تھا جس میں 274 فلسطینی شہید ہو گۓ تھے-

اقوام متحدہ کے ادارہ ورلڈ فوڈ پروگرام کے ڈائریکٹر ( سنڈی ایم سی کین ) کا کہنا ہے کہ 'امریکہ کی اس عارضی بندر گاہ سے غزہ پر اسرائیلی حملے میں ورلڈ فوڈ پروگرام کے دو گوداموں کو میزائل حملے سے نشانہ بنایا گیا - جبکہ اس حملے میں ورلڈ فوڈ پروگرام کے عملے کا ایک شخص بھی شدید زخمی ہو گیا تھا ـ اس لیے امریکہ کی اس عارضی بندرگاہ سے ہم اپنا کام بند کر رہے ہیں-

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+