یو این میں فلسطین کے مستقل مبصر نے غزہ پر برساۓ جانے والے اسرائیلی بموں میں یورینیئم کی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا

صیہونی فوج کی بمباری

نیوز ٹوڈے :  اقوام متحدہ میں غزہ پر جاری اسرائیلی بمباری میں یورینیئم کے استعمال کی جانچ کرنے کا مطالبہ کر دیا گیا - یہ مطالبہ اقوام متحدہ میں (فلسطین کے مستقل مبصر صالح عبدالشافی) نے صیہونی فوج کی طرف سے غزہ پر کی جانے والی بمباری کے بعد کیا ہے - بین الاقومی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ میں موجود فلسطین کے مستقل مبصر صالح عبدالشافی نے میڈیا کو انٹر ویو دیتے ہوۓ کہا کہ 'فلسطینیوں کی نسل کشی جاری ہے انہوں نے کہا کہ دوسری جنگ عظیم کے دوران استعمال ہونے والے بارود سے زیادہ بارود غزہ پر برسایا جا چکا ہے-

صحافیوں سے بات چیت کے دوران صلاح عبدالشافی نے اسرائیلی فوج کی طرف سے غزہ پر برساۓ گۓ بموں میں یورینیئم کے استعمال کی تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا - چند ماہ قبل اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندہ براۓ فلسطین ( فرانسکا البانیز ) نے بھی انکشاف کیا تھا کہ اسرائیل غزہ کو تباہ کرنے کیلیے 2 جوہری بموں کے وزن کے برابر 25 ہزار ٹن بارود استعمال کر چکا ہے - غزہ میں 7 اکتوبر سے جاری ہونے والی اسرائیلی بربریت میں شہادت پانے والے فلسطینیوں کی تعداد 37 ہزار سے زائد ہو چکی ہے ـ اور 84 ہزار 994 فلسطینی زخمی بھی ہو چکے ہیں -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+