دنیا کے پرامن ترین ممالک میں پاکستان کا نمبرکونسا
- 11, جون , 2024
نیوز ٹوڈے : 2024 کے لیے دنیا کے پرامن ترین ممالک میں پاکستان ان آخری 24 ممالک میں شامل ہے جہاں حالات کسی حد تک بہتر ہوئے ہیں۔
انسٹی ٹیوٹ فار اکنامکس اینڈ پیس (آئی ای پی) نے اپنی سالانہ رپورٹ جاری کی ہے جس میں دنیا کے پرامن ممالک کی درجہ بندی کی گئی ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق اس سال پاکستان 2 درجے بہتری کے ساتھ 163 ممالک میں 140 ویں نمبر پر آگیا ہے جب کہ بھارت 116 ویں، سری لنکا 100، سعودی عرب 102، چین 88، متحدہ عرب امارات 53، امریکا 132 جب کہ بنگلہ دیش 93 ویں نمبر پر ہے۔
اس فہرست میں ممالک کی درجہ بندی کے لیے حفاظت، سلامتی، تنازعات اور دیگر عوامل کو مدنظر رکھا گیا۔
آئس لینڈ کو 1.112 کے اسکور کے ساتھ لگاتار 16ویں سال دنیا کا سب سے پرامن ملک قرار دیا گیا لیکن اس سال یورپی ملک کے مجموعی اسکور میں کمی دیکھی گئی۔
آئس لینڈ کے بعد یورپی ممالک آئرلینڈ اور آسٹریا بالترتیب دوسرے اور تیسرے پرامن ممالک قرار پائے۔
آئرلینڈ گزشتہ سال تیسرے جبکہ آسٹریا پانچویں نمبر پر تھا۔
گزشتہ سال کی طرح اس بار بھی نیوزی لینڈ چوتھے نمبر پر رہا جبکہ سنگاپور کو ایشیا کا سب سے پرامن ملک قرار دیا گیا اور 3 درجے بہتری کے ساتھ اسے 5 واں پرامن ملک قرار دیا گیا۔
دنیا کے 10 پرامن ممالک
سوئٹزرلینڈ 6ویں، پرتگال 7ویں، ڈنمارک 8ویں، سلووینیا 9ویں اور ملائیشیا 10ویں نمبر پر رہا۔اس سال فہرست میں یمن 163ویں نمبر پر ہے، اس کے بعد سوڈان (162)، جنوبی سوڈان (161)، افغانستان (160) اور یوکرین (159) ہیں۔
اسرائیل، غزہ پر حملہ کرکے ہزاروں فلسطینیوں کو شہید کرنے والا ملک 11 درجے گر کر 155 ویں نمبر پر ہے جب کہ روس 157 ویں نمبر پر ہے۔
تبصرے