جنگ بندی کی کوششوں کے باوجود غزہ میں صیہونی فوج کی بربریت جاری

صیہونی فوج کی بربریت

نیوز ٹوڈے : غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں کے باوجود اسرائیل اپنی ہٹ دھرمی سے باز نہیں آ رہا - ایک طرف دنیا کے تمام ممالک غزہ میں جاری جنگ کو بند کرانے کی کوششوں میں لگے ہوۓ ہیں تو دوسری طرف غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے - پچھلے 24 گھنٹوں میں صیہونی فوج نے مزید چالیس فلسطینی شہید کر دیے - اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ تمام مقاصد کے حصول تک جنگ جاری رہے گی - جنگ بندی کی تجاویز سے اسرائیل کو مقاصد کے حصول کی اجازت حاصل ہو گی ـ حالانکہ ایک دن پہلے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں جنگ بندی کی قرارداد منظور کر لی گئی -

حماس نے بھی سلامتی کونسل میں جنگ بندی قرارداد کی منظوری کا خیر مقدم کرتے ہوۓ جنگ بندی تجاویز پر بات چیت کیلیے رضامندی ظاہر کر دی ہے - غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں کے باوجود بھی صیہونی فوج کے حملے جاری ہیں - صیہونی فوج نے پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران 40 فلسطینی شہید کر دیے- صیہونی فوج کی مغربی مقبوضہ کنارے میں بھی بربریت جاری ہے - اسرائیلی فوج نے چھاپہ مار کارروائیوں میں 6 فلسطینیوں کو شہید کر دیا - فلسطین کے مزاحمتی گروہوں کی جوابی کارروائیوں میں رفع میں 4 اسرائیلی فوجی ہلاک ہو گۓ ـ جبکہ لبنان کی حدود میں حزب اللٰہ کے لڑاکوں نے ایک ڈرون بھی مار گرایا -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+