صدر جوبائیڈن نے اپنے بیٹے کے خلاف عدالتی فیصلے کو قبول کر لیا
- 12, جون , 2024
نیوز ٹوڈے : امریکہ کے صدر (جوبائیڈن) نے اپنے بیٹے کے خلاف عدالتی فیصلہ قبول کر لیا - واشنگٹن سے مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے صدر جوبائیڈن نےاپنے بیٹے کے خلاف دیے گۓ عدالتی فیصلے پر اپنا رد عمل پیش کرتے ہوۓ کہا کہ 'میں عدالت کے اس فیصلے کو قبول کرتا ہوں - جوبائیڈن نے مزید کہا کہ میری طرف سے عدالتی عمل کا احترام جاری رہے گا - انہوں نے کہا کہ ان کا بیٹا (ہنٹر بائیڈن) اس فیصلے کے خلاف اپیل درج کراۓ گا-
امریکہ کے صدر جوبائیڈں کے بیٹے ہنٹر بائیڈن کو نشے کی حالت میں غیر قانونی اسلحہ کی خریداری کے الزام میں مجرم قرار دیا گیا ہے - واشنگٹن کی عدالت نے ہنٹر بائیڈن کو نشے کی حالت میں غیر قانونی اسلحہ کی خریداری اور اس سے متعلق غلط بیانی کرنے کے لگاۓ گۓ تینوں الزامات درست قرار دے دیے البتہ عدالت نے ہنٹر بائیڈن کو سزا دینے کی تاریخ کا اعلان ابھی تک نہیں کیا - امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 54 سالہ ہنٹر بائیڈن کو تینوں الزامات میں 15 سال کی قید کی سزا سنائی جا سکتی ہے ۔ امریکہ میں پہلی مرتبہ اپنے عہدے پر موجود ہوتے ہوۓ کسی صدر کے بیٹے کو مجرم قرار دیا گیا ہے-
تبصرے