افریقی ملک (ملاوی) کے نائب صدر کا طیارہ جنگل میں گر کر تباہ

نائب صدر کے طیارے

نیوز ٹوڈے :  افریقی ملک (ملاوی) کے نائب صدر کے طیارے کے لاپتہ ہونے کے بعد آج طیارے کی جنگل میں گر کر تباہ ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں - ملاوی کے ایک اعلٰی فوجی افسر نے دعوٰی کیا ہے کہ 'نائب صدر کا طیارہ ممکنہ طور پر گر کر تباہ ہو چکا ہے- بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ملاوی کی حفاظتی فورس کے کمانڈر ( پال ویلنٹینو) کا کہنا ہے کہ "نائب صدر ساؤلوس کلاؤس کا طیارہ ممکنہ طور پر چکنگوا کے جنگلات میں گر کر تباہ ہوا ہے-لیکن گھنے جنگل اور دھند کی وجہ سے ابھی تک اس کی دریافت میں مشکلات پیش آ رہی ہیں -

اس طیارے کے اندر نائب صدر کے ساتھ 9 اور افراد بھی سوار تھے یہ طیارہ 10 جون کو ملاوی کے دارالحکومت لیلونگوے سے موزوزو جا رہا تھا - جو کہ اڑان بھرنے سے کچھ دیر بعد ہی غائب ہو گیا ـ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ملاوی کے صدر لازارس چکویرا نے بہا ماس کیلیے طے شدہ اپنا فضائی سفر منقطع کر دیا - پیر کی شام ملاوی کے صدر نے عوام سے خطاب کے دوران کہا کہ مجھے معلوم ہے یہ ایک دل شکن صورتحال ہے لیکن میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ طیارے کی تلاش کیلیے ہر ممکن کوشش کی جاۓ گی - انہوں نے کہا کہ ٹیلی کمیونیکیشن ٹاورز کے سگنلز کے مطابق طیارے کی آخری پوزیشن جنگل میں 10 کلو میٹر اندر ہے - ملاوی کے صدر نے طیارے کی تلاش کیلیے ہمسایہ ممالک سمیت امریکہ اور برطانیہ سے بھی مدد مانگ لی -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+