حوثی جماعت نے امریکہ اور اسرائیل کے مشترکہ جاسوسوں کا گروہ یمن سے حراست میں لے لیا

حوثی جماعت

نیوز ٹوڈے :   حوثی انٹیلیجنس کے چیف نے دعوٰی کیا ہے کہ انھوں نے امریکہ اور اسرائیل کے جاسوسوں کے مشترکہ سیل کے ممبران کو گرفتار کر لیا ہے - حوثی جماعت کا کہنا ہے کہ انہوں نے امریکہ اور اسرائیل کے ایک مشترکہ جاسوسی سیل کا پتہ لگا کر اسے گرفتار کر لیا ہے - حوثی گروہ کی جانب سے یہ بات پیر کے دن سامنے آئی - اس سے کچھ دن پہلے اقوام متحدہ کے ایک درجن افراد کو نظر بند کیے جانے کا دعوٰی بھی سامنے آ چکا ہے - یمن کے ایک ٹی وی چینل پر آنے والے حوثی جماعت کے " انٹیلیجنس چیف عبدالحکیم الخوانی " کے بیان میں انہوں نے بتایا کہ 'گرفتار ہونےو الے اس جاسوسی سیل میں یمن میں امریکی سفارتخانے کا ایک سابقہ سٹاف ممبر بھی شامل ہے'-

حوثی انٹیلیجنس چیف کے مطابق اس سیل کے ذمہ یمن میں دہشت گردی او تخریب کاری کے واقعات کرکے یمن میں خوف اور تباہی پھیلانا تھا - یمن کے سرکاری اور غیر سرکاری اداروں میں اسرائیل اور امریکہ کے مقاصد کیلیے نیٹورکنگ کی ذمہ داری بھی ان پر تھی - حوثی جماعت کے مطابق اس سیل میں شامل انتظامی عہدوں پر فائز افراد اور امریکہ کے سفارتکار اپنی پوزیشنوں کا غلط استعمال کرتے ہوۓ دہشت گردی کی سرگرمیاں ممکن بناتے تھے - حوثی انٹیلیجنس چیف نے مزید انکشاف کیا کہ 'صنعا میں امریکی سفارتخانہ بند ہو جانے کے بعد سے یہ جاسوسی سیل اقوام متحدہ کے اداروں اور دوسرے بین الاقومی اداروں کی آڑ میں چھپ کر اپنا کام کر رہا ہے- یعنی کہ اس سیل نے یمن میں اپنی کارروائیاں روکی نہیں تھیں ـ امریکہ نے یمن میں اپنا سفارتخانہ 2014 میں ہی بند کر دیا تھا -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+