بیرون ملک پناہ لینے والے پاکستانیوں کے لیے بری خبر
- 12, جون , 2024
نیوز ٹوڈے : وزارت داخلہ نے بیرون ملک سیاسی پناہ کے خواہشمند پاکستانیوں کو پاسپورٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
قومی سلامتی اور تحفظ کے تناظر میں وزیر داخلہ نے بیرون ملک سیاسی پناہ کے خواہشمند پاکستانیوں کو پاسپورٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسے دیگر متعلقہ حکام کو بھیج دیا گیا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ ایسے تمام پاکستانی جو کسی بھی بنیاد پر دوسرے ممالک میں پناہ حاصل کرتے ہیں انہیں پاسپورٹ نہیں ملیں گے، ایسے پاکستانیوں کے پاسپورٹ منسوخ کر دیے جائیں گے اور ان کی تجدید نہیں کی جائے گی۔
تبصرے