یمن کی حوثی جماعت صومالی لڑاکوں کو اسلحہ فراہم کر رہی ہے ، امریکی خفیہ ایجنسیوں کا دعوٰی

        نیوز ٹوڈے : یمن کا حوثی گروپ صومالی ملیشیا کو اسلحہ دے رہا ہے امریکہ کی خفیہ ایجنسیوں نے یہ دعوٰی کیا ہے ـ بحیرہ احمر اور خلیج عدن میں لڑائی جاری ہے یمنی حوثی لڑاکے اسرائیلی حمایتی ملکوں کے جہازوں پر حملے کر رہے ہیں اسی دوران صومالیہ میں بھی حملے بڑھنے شروع ہو گۓ ہیں ـ اس نئی صورتحال کے بارے میں امریکہ  کے خفیہ اداروں نے انکشاف کیا ہے کہ  یمن کی حوثی جماعت صومالیہ کے عسکریت پسندوں کو اسلحہ فرام کر رہی ہے جس سے و ہ حملے کر رہے ہیں ـ امریکی ایجنسیوں کا کہنا ہے کہ یہ نئی صورتحال خطے میں  پہلے سے موجود عدم استحکام کو مزید بڑھا سکتی ہے ـ  اس بات کی تصدیق امریکہ سے متعلقہ تین مختلف ذرائع نے" سی این این" سے بات چیت کے دوران کی ـ 

      امریکی خفیہ اداروں کے سربراہان اس حقیقت کے شواہد اکٹھے کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ـ کہ حوثی صومالی لڑاکوں کو اسلحہ دے رہے ہیں  ـ امریکہ کے خفیہ ادارے اس بات کی کھوج میں بھی لگے ہوۓ ہیں کہ  یمنی حوثی جو  اسلحہ صومالی لڑاکوں کو دے رہے ہیں کہیں اس کے پیچھے ایران کا ہاتھ تو نہیں ـ اس سلسلہ میں ہونے والے ممکنہ معاہدے سے متعلق  امریکہ کے خفیہ ادارے  تشویش میں مبتلا ہو رہے ہیں ـ کیونکہ اس معاہدے سے صومالیہ ،بحیرہ احمر اور خلیج عدن میں حالات مزید بگڑ سکتے ہیں ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+