مصری دلہے نے شادی ہال ہی میں مہمانوں کی موجودگی میں دلہن پر تشدد کرکے سب کو کیا حیران

    نیوز ٹوڈے : عام طور پر شادی کے موقع پر دلہا دلہن سے محبت کے اظہار کے طور پر اسے شادی والے دن قیمتی تحفے وغیرہ دیتا ہے لیکن ایک مصری دلہے کے شادی والے دن  شادی ہال کے اندر ہی اپنی دلہن پر تشدد نے سب کو حیران و پریشان کر دیا ـ العربیہ کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک مصری ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دلہا شادی ہال میں مہمانوں کی موجودگی میں دلہن   کو مار پیٹ رہا ہے ـ اور اسے گھسیٹ رہا ہے ـ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دلہا دلہن کو سٹیج کے اوپرگھسیٹ رہا ہے ـ جس سے دلہن اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکی اور گھٹنوں کے بل گر گئی ـ 

      لیکن اس کے باوجود دلہا اسے گھسیٹتا رہتا ہے ـ یہ منظر دیکھتے ہوۓ ہال میں موجود خواتین دلہن کو سنبھالے کیلیے اس کی طرف بڑھتی ہیں ـ تو دلہا شدید غصے میں سٹیج پر موجود کرسیوں پر جا بیٹھتا ہے ـ دلہا کے بیٹھتے ہی ایک شخص بھاگتا ہوا آ کر دلہا  پر حملہ کر دیتا ہے ـ لیکن سٹیج پر موجود لوگ دونوں کو علیحدہ کر دیتے ہیں ـ اور حملہ آور شخص کو سٹیج سے نیچے اتار دیتے ہیں ـ لیکن کچھ دیر بعد ہی دلہا اس حملہ آور کی طرف لپکتا ہے ـ دلہن پر دلہے کے اس تشدد کی تاحال وجہ معلوم نہ ہو سکی البتہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائر ل ہونے سے عوام کی طرف سے شدید غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+