رفع کراسنگ پر بنی مسجد کو صیہونی فوج نے ریسٹورنٹ بنا دیا

       نیوز ٹوڈے : صیہونی فوج نے رفع کراسنگ پر تعمیر مسلمانوں کی مسجد کو ریسٹورنٹ میں تبدیل کر دیا ـ فسلطینی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج کی جانب سے رفع کراسنگ کی جاری کی گئی ویڈیومیں اسرائیلی فوجی مسجد کے اندر گھسے دکھائی دے رہے ہیں ـ جبکہ مسجد کے باہر صیہونی فوج کے ٹینک کھڑے ہیں ۔ غزہ میں جاری اسرائیلی حیوانیت  کے سلسلہ  کو 250 دن مکمل ہو چکے ہیں غزہ کے میڈیا کے مطابق صیہونی فوج نے اب تک 37 ہزار 202 فلسطینی شہید کر دیے  ہیں جبکہ 10 ہزار افراد لاپتہ ہیں ـ جن کے بارے میں کچھ معلوم نہیں کہ وہ زندہ بھی ہیں یا اسرائیلی فوج کے مظالم کا نشانہ بن چکے ہیں ـ اسرائیلی حملوں میں 80 ہزار سے زیادہ فسلطینی  زخمی بھی ہو چکے ہیں ـ

        فلسطین کے سرکاری میڈیا آفس کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حیوانیت کا نشانہ بننے ولے فلسطینیوں میں 70 فیصد عورتوں اور بچوں کی تعداد ہے ـ اعدادو شمار کے مطابق صیہونی فوج کے ہاتھوں 15 ہزار 594 فلسطینی بچے شہید ہو چکے ہیں ـ جبکہ 17 ہزار بچے اپنے والدین میں سے کسی ایک نہ ایک  کو کھو چکے ہیں ـ سرکاری میڈیا آفس کے مطابق اب تک طبی عملے کے 498  کارکن جبکہ 150 صحافی بھی  اسرائیلی بربریت کا نشانہ بن چکے ہیں ـ اور 33 افراد خوراک کی کمی کی وجہ سے شہید ہو چکے ہیں ـ رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج 250  دنوں میں غزہ پر 79 ہزار ٹن بارود برسا چکی ہے ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+