منجنیق کے استعمال کا مطلب صیہونی فوج کی ہار ہے ، اسرائیلی شہری کا بیان

     نیوز ٹوڈے : اسرائیلی فوج نے لبنان کی سرحدوں پر قرون وسطٰی کے دور کے اسلحہ کا استعمال شروع کر دیا ـ لبنان کی سرحدوں پر صیہونی فوج کے قرون وسطٰی کے دور کے اسلحہ کے استعمال پر صیہونی فوج کو شہریوں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے ـ عرب میڈیا  کی رپورٹ کے مطابق جنوبی لبنان میں  حزب اللٰہ کے لڑاکے جھاڑیوں میں چھپ کر اسرائیل کے علاقوں پر راکٹ برساتے ہیں ـ جس کی وجہ سے اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں جھاڑیوں کو آگ لگانے کیلیے منجنیق سے آگ کے گولے برسانے شروع کر دیے ـ منجنیق سے گولے برسانے کی ویڈیو جاری ہونے پر اسرائیلی عوام میں غصے کی لہر دوڑ گئی ـ

      اسرائیلی عوام نے منجنیق کی ویڈیو شیئر کرتے ہوۓ اپنی فوج پر تنقید کے تیر برسانے شروع کر دیے ـ اسرائیلی فوج کے ترجمان کے مطابق یہ منجنیق سرحد پر موجود فوجیوں نے تیار کی تھی اور منجنیق کے استعمال کی ویڈیو بنے ایک ماہ سے زیادہ کا عرصہ ہو چکا ہے ـ  ایک اسرائیلی شہری نے اپنی فوج پر تنقید کرتے ہوۓ کہا کہ 'منجنیق کے استعمال سے ہماری فوج بہت جلد حماس کو تباہ کرنے میں کامیاب ہو جاۓ گی ـ منجنیق کا استعمال اس بات کا ثبوت ہے کہ صیہونی فوج  ہار مان چکی ہے' ـ 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+