یوکرین اب روس کے پیسے سے اس کے خلاف جنگ لڑے گا ، جی 7 ممالک کا فیصلہ

    نیوز ٹوڈے : جی 7 ممالک نے روس کے منجمد کردہ اثاثہ جات میں سے 50 ارب  ڈالر کا  یوکرین کو قرض دینے کی منظوری دے دی ـ جی 7 ملکوں نے روس کے منجمد کرد اثاثوں سے حاصل ہونےو الے سود کی رقم سے یوکرین کو 50 ارب ڈالر قرض دینے کی منظوری دے دی ہے ـ یوکرین کو قرض کی فراہمی کا معاہدہ اٹلی میں ہونے والے جی7 ملکوں کے اجلاس کے پہلے دن ہوا اس اجلاس میں یوکرین کے صدر (ولادیمیر زیلینسکی) بھی موجود تھے ـ بین الاقومی میڈیا کے مطابق یوکرین کو یہ قرض روس کے منجمد کردہ اثاثوں سے حاصل ہونے والی سود کی رقم سے دیا جاۓ گا ـ

     روس کے یہ اثاثہ جات 2022 میں روس کے یوکرین پر حملے کے بعد منجمد کیے گۓ تھے ـ یوکرینی صدر کے مطابق انہوں نے اجلاس کے دوران جاپان کے ساتھ دس سالہ سیکیورٹی معاہدے پر دستخط بھی کیے ہیں ـ اور یوکرین کو اس سال جاپان سے 4.5 ارب ڈالر بھی ملیں گے ـ بین الاقومی  میڈیا کے مطابق قرض کی تکنیکی تفصیلات کو آئندہ کچھ دنوں میں حتمی شکل دے دی جاۓ گی ـ روس نے جی7 کے فیصلے پر شدید تنقید کی ہے ـ روسی  وزیر خارجہ (ماریاض خارووا) نے کہا کہ 'مغرب کا روس کے منجمد اثاثہ جات سے حاصل ہونے والی رقم لینا جرم ہے روس کی طرف سے یورپی یونین کو اس اقدام پر خوفناک رد عمل ملے گا' ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+