بڑے اسلامی ممالک میں حجاب پر پابندی عائد

حجاب پر سرکاری طور پر پابندی

نیوز ٹوڈے :   مسلم اکثریتی ملک تاجکستان میں حجاب پر سرکاری طور پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ تاجک پارلیمنٹ کے پاس کردہ بل کے تحت پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں پر بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے۔ 98 فیصد مسلم ملک میں حجاب کی پابندی کی خلاف ورزی کرنے پر عام لوگوں کے ساتھ ساتھ کمپنیوں اور حکومتی اور مذہبی شخصیات پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

بھاری جرمانے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ نئے قانون کے تحت حجاب یا دیگر ممنوعہ مذہبی لباس پہننے والوں کو 700 ڈالر تک جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اس قانون کے تحت وہ کمپنیاں جو ملازمین کو ممنوعہ لباس پہننے کی اجازت دیتی ہیں۔ 3,500 ڈالر جرمانہ عائد کیا جائے گا جبکہ سرکاری عہدیداروں اور مذہبی رہنماؤں کو خلاف ورزی پر 5,000 ڈالر تک جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+