پاکستان میں نئی ​​سیاسی جماعت کی تشکیل، نام اور جھنڈا سامنے آگیا

نئی ​​سیاسی جماعت

نیوز ٹوڈے :   پاکستان میں نئی ​​سیاسی جماعت کا نام اور جھنڈا سامنے آگیا، مفتاح اسماعیل اور شاہد خاقان کی نئی جماعت کا نام عوام پاکستان پارٹی ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں نئی ​​سیاسی جماعت کا قیام عمل میں لایا گیا ہے، اس حوالے سے مفتاح اسماعیل نے  کہا کہ نئی پارٹی کا اعلان 6 جولائی کو کریں گے، شاہد خاقان عباسی نئی پارٹی کے کنوینر ہوں گے۔

نئی پارٹی کا نام اور جھنڈا بھی سامنے آگیا، مفتاح اسماعیل اور شاہد خاقان کی نئی جماعت کا نام عوام پاکستان پارٹی ہوگا۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ سیاسی لوگ ہیں، سیاسی رہنماؤں سے رابطے اور ملاقاتیں ہیں، محمود مولوی، عمران اسماعیل، رضا ہارون، عشرت العباد سے رابطے اور ملاقاتیں ہوئیں، عشرت العباد کو اپنا بھائی سمجھتا ہوں۔

کسی کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت نہیں دی، جو آنا چاہے وہ آئے۔

نئی پارٹی کی آرگنائزنگ کمیٹی میں بڑے بڑے نام شامل ہیں جن میں سردار مہتاب عباسی، سینیٹر جاوید عباسی، ایم کیو ایم کے سابق رکن قومی اسمبلی شیخ صلاح الدین، فیصل آباد سے سابق رکن قومی اسمبلی رانا زاہد توفیق، پنجاب کے سابق صوبائی وزیر ثقلین عباسی شامل ہیں۔ . زعیم قادری بھی شامل ہیں۔

ان کے علاوہ تحریک انصاف کے ڈاکٹر ظفر مرزا، ڈاکٹر طارق بنوری، معروف صحافی معیز جعفری، ایڈووکیٹ ڈاکٹر طارق چیمہ، عمیر اللہ والا سمیرا خان بھی آرگنائزنگ کمیٹی کا حصہ ہیں۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+