انگلینڈ کی ٹیم امریکا کو شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گئی
- 24, جون , 2024
نیوز ٹوڈے : ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 8 مرحلے میں انگلینڈ نے امریکا کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل فور میں جگہ بنالی۔انگلینڈ امریکہ کو مات دے کر سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔ انگلش ٹیم نے 116 رنز کا ہدف 10ویں اوور میں حاصل کر لیا۔ کپتان جوزف بٹلر نے 38 گیندوں پر ناقابل شکست 83 رنز بنائے جبکہ فل سالٹ نے 21 گیندوں پر 25 رنز کی اننگز کھیلی۔
امریکی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 19ویں اوور میں 115 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ نتیش کمار 30، کورے اینڈرسن 29، ہرمیت سنگھ 21 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ تجربہ کار دائیں ہاتھ کے تیز گیند باز کرس جارڈن نے اتوار کو ٹی ٹوئنٹی میں ہیٹ ٹرک کرنے والے انگلینڈ کے پہلے بولر بن کر تاریخ رقم کی۔ فاسٹ بولر کرس جارڈن نے پانچ گیندوں پر چار وکٹیں حاصل کیں۔
اس جیت کے ساتھ ہی انگلینڈ نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے جبکہ جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان میچ کوارٹر فائنل کی شکل اختیار کر گیا ہے۔
تبصرے