سعودی عرب نے حج کے دوران 1301 عازمین کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے

حاجیوں کی ہلاکت

نیوز ٹوڈے :   سعودی وزارت صحت نے سعودی عرب میں حج کے دوران حاجیوں کی ہلاکت پر بیان جاری کیا ہے۔رواں سال حج کے دوران 1301 عازمین جاں بحق ہوئے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ اموات مناسب پناہ گاہ کی کمی اور بغیر آرام کے براہ راست سورج کی روشنی میں طویل فاصلے تک پیدل چلنے کی وجہ سے ہوئیں۔سعودی وزیر صحت کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے عازمین میں کئی معمر افراد اور دائمی امراض میں مبتلا افراد شامل ہیں جب کہ 83 فیصد اموات ان عازمین کی تھیں جو بغیر اجازت حج میں شامل ہوئے تھے۔

اس سے قبل عرب سفارت کار نے کہا تھا کہ حج کے دوران مرنے والوں میں صرف مصری عازمین کی تعداد کم از کم 600 ہے۔دوسری جانب پاکستان کی وزارت مذہبی امور نے حج کے دوران گرمی کی لہر سے 35 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے۔

ڈائریکٹر جنرل پاکستان حج مشن عبدالوہاب سومرو کے مطابق منیٰ میں 4 پاکستانی، 3 عرفات اور 2 مزدلفہ میں انتقال کرگئے جب کہ 20 پاکستانی حجاج مکہ مکرمہ اور 6 مدینہ منورہ میں انتقال کرگئے۔

واضح رہے کہ رواں سال 18 لاکھ افراد نے فریضہ حج ادا کیا۔ حج کے دوران درجہ حرارت 51.8 ڈگری سیلسیس تک پہنچ گیا۔

سعودی محکمہ موسمیات نے رواں سال حج کے سیزن میں شدید گرمی کی پیش گوئی کی تھی اور اس کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ نے عازمین کے لیے پانی کے فوارے اور ٹھنڈے پانی کا انتظام کیا تھا۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+