غزہ: اسرائیلی بمباری سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 50 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے

اسرائیلی طیاروں کی شدید بمباری

نیوز ٹوڈے :   غزہ: رفح اور شمالی غزہ کے رہائشی علاقوں میں اسرائیلی طیاروں کی شدید بمباری کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 50 سے زائد فلسطینی شہید ہو گئے۔حماس نے جوابی کارروائی میں رفح میں اسرائیلی فوجیوں اور گاڑیوں کو نشانہ بنایا جب کہ حزب اللہ نے بھی جنوبی لبنان سے اسرائیلی فوجی تنصیبات پر حملہ کیا۔

غزہ کی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیل کی بدترین جارحیت کے نتیجے میں غزہ میں اب تک 37 ہزار 598 افراد شہید ہو چکے ہیں جن میں زیادہ تعداد بچوں اور خواتین کی ہے۔غزہ کی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق زخمی فلسطینیوں کی تعداد 86 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیر دفاع امریکی حکام کے ساتھ حزب اللہ کے تنازع پر بات چیت کے لیے واشنگٹن روانہ ہو گئے ہیں۔اسرائیلی وزیر دفاع امریکہ میں سیکرٹری آف سٹیٹ، وزیر دفاع اور سی آئی اے کے ڈائریکٹر سے ملاقات کریں گے۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+