سونے کی قیمت میں زبردست اضافہ ریکارڈ

سونے کی قیمت

نیوز ٹوڈے :   ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر 500 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 42 ہزار کا ہو گیا۔ اسی طرح 10 گرام سونا 429روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ7 ہزار 476 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 8 ڈالر اضافے کے بعد 2328 ڈالر ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ دو دن پہلے ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1400 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 41 ہزار 500 روپے کا ہو گیا تھا۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+