جنوبی کوریا کے بیٹری پلانٹ میں آگ بھڑک اٹھی 22 افراد ہلاک

بیٹری پلانٹ

نیوز ٹوڈے:   جنوبی کوریا کے بیٹری پلانٹ میں آگ لگنے سے 22افراد جھلس کر ہلاک ہو گۓ - بین الاقوامی میڈیا کے مطابق آگ جنوبی کوریا کی بیٹریاں بنانے والی اریسیل کمپنی کے پلانٹ کےگودام میں رکھے لیتھیم بیٹری کے پھٹنے سے لگی -رپورٹ کےمطابق جس وقت گودام میں جس وقت آگ لگی اس وقت پلانٹ میں 100 لوگ کام کر رہے تھے - جن میں سے 22 افراد جاں بحق ہو گۓ -

جاں بحق افراد میں سے زیادہ تر چینی ہیں -رپورٹ کےمطابق اریسیل کمپنی کے پلانٹ میں 35 ہزار سے اوپر بیٹری سیلز اسٹور کیے گۓ ہیں جہاں پر بیٹریوں کا معائنہ کرکے انہیں پیک کیا جاتا ہے - لیتھیم بیٹریاں موبائل فونز ، لیب ٹاپ اور الیکٹرک گاڑیوں میں استعمال ہوتی ہیں - اور گرم ہوجانے کی وجہ سے ان میں آگ لگ جاتی ہے ـ جنوبی کوریا لیتھیم بیٹریاں برآمد کرنے والے ملکوں میں پہلے نمبر پر ہے -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+