غزہ میں جاری جنگ میں21ہزار فلسطینی بچے اپنے والدین سے جدا ہو گۓ سیودی چلڈرن نے کیا انکشاف

فلسطینی بچے لاپتہ

نیوز ٹوڈے:  غزہ  میں جاری اسرائیلی بربریت میں اب تک 21 ہزار فلسطینی بچوں کے لاپتہ ہونے کا انکشاف - الجزیرہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق بچوں کے حقوق اور فلاح و بہبود کیلیے کام کرنے والی عالمی تنظیم سیودی چلڈرن نے انکشاف کیا ہے کہ غزہ جنگ کے دوران لاپتہ ہونے والے بچے یا تو تباہ ہونے والی عمارتوں کے ملبے کے نیچے دبے ہیں یا پھر انہیں اجتماعی قبروں میں دفنا دیا گیا ہے - اور ایسا بھی ممکن ہے کہ اسرائیلی فوجی ان بچوں کو گرفتار کرکے لے گۓ ہوں ـ سیودی چلڈرن کے نمائندے کے مطابق ہزاروں فلسطینی بچے دوران جنگ اپنے والدین سے بچھڑگۓ ہیں -

اور ان میں سے لاتعداد بچوں کو غزہ سے باہر لے جا کر ان کے ساتھ اسرائیلی فوج  نےناروا سلوک روا رکھا ہوا ہے - تنظیم کے نمائندے کا کہنا ہے کہ غزہ میں جنگ کی صورتحال کی وجہ سے معلومات اکٹھی کرنا اور کے کے بارے میں تصدیق کرنا مشکل ہے - لیکن کم از کم 17 ہزار بچے اپنے والدین سے بچھڑ گۓ ہیں - جن میں سے چار ہزار بچے عمارتوں کے ملبے کے نیچے دبے ہوۓ ہیں ـ تنظیم کی رپورٹ کے مطابق بچوں کی ایک بہت بڑی تعداد کو اجتماعی قبروں میں دفنا دیا گیا ہے -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+