حماس کے ساتھ جاری جنگ اپنے آخری مراحل میں بن یامین نیتن یاہو نے جنگ کو لبنان کی سرحد پر منتقلی کا دیا اشارہ
- 25, جون , 2024
نیوز ٹوڈے: حماس کے ساتھ جاری جنگ ختم ہونے کے نزدیک نیتن یاہو نے جنگ کو لبنان میں شفٹ کرنے کا اشارہ دےدیا - اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حماس کے ساتھ جاری ہماری جنگ آخری مراحل میں پہنچ چکی ہے - اس کے ساتھ ہی نیتن یاہو نے اس جنگ کو لبنان کی سرحد پر منتقل کرنے کا اشارہ بھی دے دیا - یرغمالیوں کی رہائی کیلیے حماس کے ساتھ ہونے والی ڈیل کے بارے میں یتن یاہو کا کہنا ہے کہ سیز فائر معاہدے کے باوجود ہم حماس کے خاتمے کا مشن جاری رکھیں گے - حماس نے نیتن یاہو کے اس بیان کے ردعمل میں کہا کہ جزوی ڈیل سے مراد ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نے امریکی صدر کے سیز فائر منصوبے کو مسترد کر دیا ہے-
حماس کا کہنا ہے کہ کوئی بھی معاہدہ مکمل جنگ بندی اور غزہ سے اسرائیلی فوج کے مکمل انخلاء کی صورت میں ہوگا - دوسری طرف اسرائیلی فوج کی غزہ کی رہائشی عمارتوں پر بمباری جاری ہے - جس میں عورتوں اور بچوں سمیت 15 فلسطینی شہید ہو گۓ ہیں - اسرائیلی طیاروں نے اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی کے مرکز کو بھی نشانہ بنایا ہے جس سے مرکز میں پناہ لیے 8 بے گھر فلسطینی شہید ہو گۓ -
تبصرے