پاکستان اور بھارت ایک جیسے ہیں، انسانی سمگلنگ پر امریکی سالانہ رپورٹ جاری

امریکی محکمہ خارجہ

نیوز ٹوڈے:   امریکی محکمہ خارجہ نے انسانی سمگلنگ سے متعلق اپنی سالانہ رپورٹ جاری کر دی ہے۔انسانی سمگلنگ سے متعلق امریکی محکمہ خارجہ کی رپورٹ میں پاکستان اور بھارت کو ایک ہی درجہ بندی میں رکھا گیا ہے۔دونوں حکومتیں انسانی سمگلنگ کے خاتمے کے لیے کم سے کم معیارات پر پورا نہیں اترتی ہیں۔

پاکستانی حکومت نے پچھلی رپورٹ کے مقابلے میں مجموعی طور پر زیادہ کوششیں دکھائی ہیں، جن میں انسانی اسمگلروں کے خلاف قانونی کارروائی اور سزا میں اضافہ شامل ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان بھر میں 45 لاکھ مزدور جبری مشقت میں پھنسے ہوئے ہیں، انسانی سمگلر انہیں اینٹوں کے بھٹوں، زراعت، کوئلے اور قالین کی صنعتوں میں کام کرنے پر مجبور کرتے ہیں۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+