افغان اوپنرز نے پاکستان کے بابر اور رضوان کا ریکارڈ توڑ دیا

افغانستان کے اوپنرز

نیوز ٹوڈے:    افغانستان کے اوپنرز ابراہیم زدران اور رحمان اللہ گرباز نے پاکستان کے بابر اور رضوان کا پارٹنرشپ کا ریکارڈ توڑ دیا۔افغان اوپننگ جوڑی ورلڈ کپ کے ایک ہی ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز بنانے والی جوڑی بن گئی ہے، دونوں کھلاڑیوں نے یہ ریکارڈ بنگلہ دیش کے خلاف سپر ایٹ میچ میں اپنے نام کیا۔

اس سے قبل بابر اعظم اور رضوان نے ورلڈ کپ 2021 میں پارٹنر کے طور پر 411 رنز بنائے تھے، اس ورلڈ کپ میں ابراہیم زدران اور رحمن اللہ گرباز نے شراکت میں 442 رنز بنائے تھے۔افغان جوڑی ورلڈ کپ کے ایک ہی ایڈیشن میں چار ففٹی پلس شیئر کرنے والی جوڑی بھی بن گئی ہے، دونوں کے درمیان تین سنچریاں مشترک ہیں، جو کہ کسی ایک ورلڈ کپ ایڈیشن میں ایک ریکارڈ ہے۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+