یوم عاشور کب ہے؟ پیشین گوئی کی گئی
- 25, جون , 2024
نیوز ٹوڈے: اس سال یوم عاشور یعنی 10 محرم 17 جولائی کو ہونے کا امکان ہے۔
محرم الحرام کا چاند 7 جولائی کو نظر آنے کا امکان ہے جب کہ 9 اور 10 محرم الحرام 16 اور 17 جولائی کو ہونے کا امکان ہے۔یاد رہے کہ یہ دن نواسہ رسول حضرت امام حسینؓ کی شہادت کی یاد میں منایا جاتا ہے۔ اس موقع پر ہر سال خصوصی تیاریاں کی جاتی ہیں،
حکومت کی جانب سے ماتمی جلوسوں، مجالس اور مجالس کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے سخت حفاظتی اقدامات کیے جاتے ہیں۔ وفاقی حکومت پہلے ہی 16 جولائی اور 17 جولائی کو عاشورہ کی تعطیلات کے طور پر اس سال کی عام تعطیلات کی فہرست میں شامل کر چکی ہے۔
وسیم حسن
تبصرے