آسٹریلیا کے ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے بعد ڈیوڈ وارنر نے کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ لے لی
- 25, جون , 2024
نیوز ٹوڈے: آسٹریلوی بلے باز ڈیوڈ وارنر نے انٹرنیشنل کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ لے لی۔
کرکٹ آسٹریلیا نے ڈیوڈ وارنر کی ریٹائرمنٹ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیوڈ وارنر کا 15 سالہ انٹرنیشنل کیریئر اختتام کو پہنچ گیا ہے۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے بعد بھارت کے خلاف میچ ڈیوڈ وارنر کا آخری میچ نکلا۔ وارنر نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔
ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ کا فائنل ڈیوڈ وارنر کے ایک روزہ کیریئر کا آخری میچ تھا۔ ڈیوڈ وارنر نے اپنے کیریئر کا آخری ٹیسٹ میچ جنوری میں پاکستان کے خلاف کھیلا تھا۔
آسٹریلوی بلے باز نے 110 ٹی ٹوئنٹی، 161 ون ڈے اور 112 ٹیسٹ میں ملک کی نمائندگی کی۔
وسیم حسن
تبصرے