سعودی عرب: حج کے لیے شاہی مہمانوں کی واپسی مکمل ہوگئی

شاہی مہمانوں کی واپسی

نیوز ٹوڈے:   سعودی عرب کی وزارت اسلامی امور کا کہنا ہے کہ حرمین شریفین کے متولیوں کے پروگرام کے تحت حج کے لیے آنے والے شاہی مہمانوں کی واپسی کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کی رپورٹ کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی خصوصی دعوت پر دنیا کے 88 ممالک کے 3 ہزار 322 عازمین حج نے حج کی سعادت حاصل کی۔

ان میں 2000 عازمین فلسطین میں شہید اور زخمی ہونے والے شہریوں کے اہل خانہ شامل ہیں جب کہ 22 عازمین سعودی عرب میں علیحدگی اختیار کرنے والے سیامی بچوں کے والدین تھے۔رپورٹ کے مطابق حج کی ادائیگی کے بعد شاہی مہمانوں نے مدینہ منورہ میں مسجد نبوی کا دورہ کیا اور تاریخی اور ثقافتی مقامات کی سیر بھی کی۔

سعودی حکام نے شاہی مہمانوں کو مدینہ کے امیر محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے رخصت کیا۔ دنیا بھر سے آئے ہوئے مہمانوں نے سعودی عرب کی قیادت کی سخاوت پر شکریہ ادا کیا جس کی وجہ سے انہوں نے انتہائی آرام اور سکون کے ساتھ فریضہ حج ادا کیا۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+