غزہ: اسرائیلی حملے میں حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کی بہن شہید ہوگئیں

اسماعیل ہنیہ کی بہن اسرائیلی فضائی حملے میں شہید

نیوز ٹوڈے:   فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی بہن اسرائیلی فضائی حملے میں شہید ہو گئیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق منگل کو غزہ پر اسرائیلی فضائیہ کے تین فضائی حملوں میں حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کی بہن سمیت 24 افراد شہید ہو گئے۔رہائشیوں کے مطابق اسرائیلی ٹینکوں نے گزشتہ رات رفح کے اندرونی علاقوں میں مزید پیش قدمی کی اور کئی مکانات کو تباہ کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق منگل کو ہونے والے فضائی حملے میں سے 2 حملے غزہ شہر کے 2 اسکولوں پر کیے گئے جس میں 14 افراد شہید ہوئے جب کہ تیسرا حملہ الشطی کیمپ کے ایک گھر پر کیا گیا جس میں 10 افراد  شہید ہوئے-.

اسرائیلی فوج نے الشطی کیمپ میں جس گھر کو نشانہ بنایا اس پر حماس رہنما کی بہن اور دیگر رشتہ داروں کا قبضہ تھا۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+